ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرا میں لاک ڈاون کی پابندیاں 31 جنوری تک

مہاراشٹرا میں لاک ڈاون کی پابندیاں 31 جنوری تک

Thu, 31 Dec 2020 11:39:37    S.O. News Service

ممبئی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو 31 جنوری تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے سال میں بڑھتے ہجوم اور ملک میں نئے کورونا کیسز کے بعد ریاستی حکومت خصوصی احتیاط برت رہی ہے۔ ممبئی میں مقامی ٹرینیں لاک ڈاؤن کی پابندی کے تحت مکمل طور پر کام نہیں کررہی ہیں۔ سوئمنگ پول بند ہیں۔ شادی کی تقریب اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد محدود ہے۔ ماسک نہ لگانے پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ ملک کی سب سے زیادہ متاثر ریاست میں یومیہ تقریبا تین ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔منگل کو کورونا کے 20 ہزار 529 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 26 ہزار 572 مریض صحت ہوئے اور 285 کی موت ہوئی۔ اس طرح سے 6339 زیر علاج مریض کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ اب 2.60 لاکھ مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 1.02 کروڑ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 98.33 لاکھ مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ملک میں انتہائی خطرناک نئے کورونا سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ 13 نئے مریض کس ریاست سے ہیں۔


Share: